14 مئی 2016 - 07:04

پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک تجارت اور ٹرانزٹ کے لئے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی پرانی ریلوے لائن بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک تجارت اور ٹرانزٹ کے لئے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی پرانی ریلوے لائن بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روزنامہ نیشن نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے پاکستان کی موجودہ ریلویز کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر نو بھی زیر غور ہے تاکہ ان کا ملک اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دے سکے۔ قابل ذکر ہے کہ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد بنی اسدی نے بھی گزشتہ مہینے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی تقویت کے لئے پاکستان کی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فیڈریشن کی تجاویز کا خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئندہ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی۔

........

/169